چینی صدر کی جانب سے بزرگوں کے امور سے متعلق اہم ہدایات

چینی صدر کی جانب سے بزرگوں کے امور سے متعلق اہم ہدایات

بزرگوں کے تہوار کی آمد پر، چینی صدر شی چن پھنگ نے بزرگوں کے امور سے متعلق اہم ہدایات دیں اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے بزرگوں کے لئے  صحت، لمبی عمر اور خوشیوں کی خواہش ظاہر کی۔

چینی صدر شی چن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حکومت کو بزرگوں کے امور کو پوری اہمیت دینی چاہیئے، آبادی میں بڑھاپے کے تناسب میں اضافہ کے مسئلے کے حل سے متعلق قومی حکمت عملی کو صحیح معنوں میں نافذ کرنا چاہیئے، بزرگوں کے احترام کے روایتی اخلاق کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا چاہیئے۔

بزرگوں کے لئے ترجیحی سلوک کی پالیسی کے نفاذ، بزرگوں کے جائز حقوق اور مفادات کی حفاظت پر زور دینا چاہیئے، اور معاشرے میں  بزرگوں کے مثبت کردار کو اچھی طرح بروئے کار لانا چاہیئے تاکہ بزرگوں کو اصلاحات اور ترقی کے ثمرات حاصل ہو سکیں اور خوشگوار بڑھاپے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons