تائیوان کے بارے میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے مثبت تبصرے کی تحسین

روسی وزیر خارجہ کے تائیوان سے متعلق مثبت تبصرے کو سراہتے ہیں، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے تیرہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں تائیوان کے بارے میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے مثبت تبصرے کی تحسین کی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت، علیحدگی کی مخالفت اور قومی اتحاد کو پورا کرنے کے حوالے سے چین، روس سمیت بین الاقوامی برادری کی تفہیم اور حمایت حاصل کرتا رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق، روسی وزیر خارجہ لاوروف نے حال ہی میں کہا ہے کہ روس، دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح یقین رکھتا ہے کہ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا حصہ ہے، اور اسے ہمیشہ اپنی خارجہ پالیسی بنانے کے لئے نقطہ آغاز کے طور پر استعمال کرتا رہے گا۔

ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، چاؤ لی جیان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چینی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے، اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ یہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے تسلیم شدہ ایک بنیادی حقیقت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اصلاحات، کھلے پن اور اقتصادی تعمیر میں بڑی پیش رفت

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبر کو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons