کراچی: ملک کا پہلا انٹر ایکٹو سائنس سینٹر قائم

شہر قائد میں غیر رسمی طریقوں سے ہٹ کر سائنس کی تعلیم دینے کے لیے ملک کا پہلا سائنس سینٹر داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔ سینٹر کو دی میگنفی سائنس سینٹر کا نام دیا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق تین منزلوں پر مشتمل اس سینٹر کو مختلف سائنسی موضوعات کے لیے وقف کیا گیا ہے جن میں انسانی جسم، آواز، روشنی، فریب نظر، نقل و حمل اور قابل تجدید توانائی سمیت قوت و حرکت جیسے سائنسی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس سینٹر میں طلبا و طالبات انتہائی دلچسپ طریقے سے نہ صرف انسانی اعضا کے بارے میں جان سکتے ہیں بلکہ عملی طور پر تجربات کرکے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ایم ایس سی کا ہدف سائنسی تصورات اور اصولوں کو بہتر انداز میں سمجھا کر سائنس کو مقبول بنانا اور سینٹر آنے والوں میں تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت بڑھانا ہے۔ میگنفی سائنس سینٹر میں کراچی محلہ بھی بنایا گیا ہے۔ اس محلے میں انتہائی دلچسپی کا پہلو پوشیدہ ہے۔ کھیل کھیل میں کراچی کا عکس دیکھنے کو بھی مل جاتا ہے۔

طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے آگہی دینے کے لیے ایک ایمبولنس کا ماڈل بھی یہاں رکھا گیا ہے۔ انسانی دل بھی ڈسپلے کیا گیا ہے جس میں برقی آلات کی مدد سے جان ڈالی گئی ہے۔ اس وجہ سے وہاں آنے والوں کو دل دھڑکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سوڈان: فوج اور مظاہرین میں جھڑپیں 7 افراد ہلاک، 140 زخمی ہو گئے

سوڈان میں فوج کے حکومت پر قبضے کے خلاف دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین اور سکیورٹی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons