امریکا: چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر کر تباہ

سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر تباہ ہو گیا۔

طیارہ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے ہیں، طیارہ گرنے سے دو گھر بی مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے کئی گاڑیاں بھی نظر آتش ہو گئیں۔

طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے اس بارے میں تفصیل سامنے نہیں آئی لیکن رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔ طیارہ رن وے سے صرف آدھا میل دور تھا جب اسے حادثہ پیش آیا، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے پائلٹ کو خبردار بھی کیا گیا کہ طیارہ بہت نیچے ہے۔

کنٹرولر بار بار طیارے کو 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جانے کی تاکید کرتا رہا جبکہ طیارہ 1500 فٹ پر ہی پرواز کرتا رہا۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ کی امریکی وزیر خزانہ سے ورچوئل بات چیت

چھبیس اکتوبر کو چین کے نائب وزیراعظم اور چین-امریکہ جامع اقتصادی بات چیت کے چینی رہنما لیو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons