چینی سفیر کی سی پیک کے حوالے سے وفاقی وزیر اسدعمر کے بیان کی تعریف

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے سی پیک پر پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کے تاثرات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

ایک ٹویٹ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر اسد عمر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سی پیک پر تنقیدی نئی امریکی رپورٹ کی روشنی میں پاک چین تعلقات کے بارے میں پروپیگنڈاکے سدباب کے لیے پریس کانفرنس بلائی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ امریکی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے کیونکہ سی پیک نے پاکستان میں تیزی سے ترقی اور ترقی کی منازل طے کیں ہیں اور سی پیک پاکستان کے لیے ہرگز ’ قرضوں کا جال‘ نہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں پاکستان میں نونگ رونگ نے سوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کو سراہا ہے۔ نونگ رونگ نے مزید کہا کہ یہ صاف توانائی کا منصوبہ ہے جس سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔ قبل ازیں چینی سفیر نونگ رونگ نے کراچی میں بن قاسم پاور سٹیشن پر ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons