ملک میں مون سون بارشوں پر محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ملک میں مون سون بارشوں پر محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ملک میں مون سون بارشوں پر محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی سے ستمبر تک 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں، سب سے کم بارشیں صوبہ سندھ میں  18 فیصد ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں معمول سے 21 فیصد  زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں، آزاد جموں وکشمیر میں 17 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 18 اور خیبرپختونخوا میں پانچ فیصد زائد بارشیں ہوئیں جب کہ پنجاب میں 9 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آج  موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons