سی پیک کے حوالے سے امریکی خبریں حقائق کے منافی ہیں، اسد عمر


وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ دنیا کی سی پیک پر نظریں ہیں، دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین نے سی پیک کے کچھ منصوبے گرانٹ کی صورت میں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا کی نسبت چین سے سستے قرضے ملے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے امریکی خبریں حقائق کے منافی ہیں ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سی پیک سے متعلق قرضے خطرناک حد تک زیادہ سے بھی زیادہ ہونے سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے قرضے پاکستان کے مجموعی قرض کا 10 فیصد ہیں جبکہ بیرونی قرضوں کے حساب سے یہ قرض 26 فیصد ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سی پیک کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں، جب کہ سی پیک کے حوالے سے سب معلومات پارلیمان کے فورم پر دی جا چکی ہیں ۔یہ تمام معلومات سی پیک سے متعلق سائیٹ پر موجود بھی ہیں ۔انہوں نے کہا پاور جنریشن منصوبوں کی تمام معلومات نیپرا کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons