تاجروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، صدر

تاجروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعتی شعبے کو معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں سہولت دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

صدر نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں جھنگ کے چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعت کے ایوان کے صدر لیاقت علی ملک کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ حکومت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مضبوط بنانے کیلئے آزاد تجارتی معاہدوں اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کے ذریعے مقامی تاجروں اور صنعت کے لئے نئی اور بہتر منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے کیلئے پیداواری لاگت کم کر کے صنعتی شعبے کی مدد کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔ صدر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار خود شروع کر سکیں اور اس سلسلے میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے صنعت و تجارت کے ایوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ادائیگی کیلئے تاجروں کی حوصلہ افزائی کریں اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں حکومت کے عزم کی حمایت کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

اصلاحات، کھلے پن اور اقتصادی تعمیر میں بڑی پیش رفت

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبر کو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons