مغربی پٹی میں اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان تصادم،5 فلسطینی جاں بحق

مغربی پٹی میں اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان تصادم، 5 فلسطینی جاں بحق

مقبوضہ مغربی پٹی میں اسرائیلی فورسز اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی جاں بحق جبکہ 2 اسرائیلی شدید زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا تشدد کا آغاز اسرائیلی فوج اور خصوصی پولیس یونٹ کی جانب سے رات گئے کیے گیے آپریشن کے بعد ہوا، آپریشن میں حماس کا سیل تباہ کردیا گیا اور مشتبہ کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فائرنگ سے 5 فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اقوام متحدہ میں چین کے مؤثر کردار کی دنیا معترف ہے۔ سابق سفیر پاکستان مسعود خالد

چین میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons