جعلی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس اجراء میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹس کے اجرا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اس غیرقانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث اکتالیس افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ جعلی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons