برٹن میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر بھارت کے خلاف مارچ کریں گے

برٹن میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر بھارت کے خلاف مارچ کریں گے

برطانیہ کے شہر برٹن میں مقیم کشمیری رواں ماہ کی ستائیس تاریخ کو یوم سیاہ کے موقع پر لندن کی طرف بھارت کے خلاف مارچ کریں گے۔

بھارت نے ستائیس اکتوبر 1947ء کو سری نگر میں فوج داخل کر کے کشمیری عوام کی مرضی اور تقسیم کے منصوبے کے خلاف جموں و کشمیر کے علاقے پر غیرقانونی قبضہ کر لیا تھا۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہرسال ستائیس اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ اس احتجاج کا مقصد کشمیر کے مسئلے سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور مقبوضہ علاقے کے مسائل اجاگر کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں