ہتھیاروں کا استعمال اور تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے، آرمی چیف

ہتھیاروں کا استعمال اور تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کا استعمال اور تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنو عاقل کا دورہ کیا، اس دوران انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں، صحرائی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے ملاقات بھی کی،۔ جوانوں نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ، رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا جنرل باجوہ نے جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور صحرامیں نامساعد حالات کے اندر فارمیشن کی مشقوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نے صحرا میں دفاع، فائر اور دیگر مشقیں کیں، سپہ سالار نے جوانوں کی جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور جذبے کو سراہا۔ صحرائی حالات میں ماحولیات کے تحفظ اور دفاع کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبزپاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کا استعمال اور تربیت جنگی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنو عاقل کے گاؤں دتر دینو میں سپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کے خاندان سے بھی ملاقات کی، سپاہی حزب اللہ 5 ستمبر 2021ء کو کوئٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہو گیا تھا۔ آرمی چیف نے خاندان سے خیریت دریافت کی اور وطن کے دفاع کے لئے قربانی دینے والے شہداء کے خاندانوں کی اچھی کفالت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons