وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر نجکاری کو ہدایت کی ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے جناح کنونشن سنٹر سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کو مکمل کریں۔

منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرونے ملاقات کی۔ وزیراعظم کو نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، جناح کنونشن سنٹر اور سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے جاری روڈ شوز (13-21 ستمبر) کے حوصلہ افزا نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے نجکاری کے عمل کو مکمل کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons