خطے میں امن کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے، وزیر خارجہ

حکومت نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہریوں کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے حکومت نے صحت و تعلیم کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم کر رکھا ہے، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان ، سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی،معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب جاوید اختر انصاری، اراکین صوبائی اسمبلی زین قریشی، سلیم لابر ، واصف مظہر راں، طارق عبداللہ،قاسم عباس لنگاہ اور ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم بھی موجود تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان میں کڈنی سنٹر میں ٹرانسپلانٹ کا کامیابی سے آغاز ہوچکاہے جو کہ موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رول آف بزنس منظور ہوچکے ہیں جس سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے پلیٹ فارم سے اس خطے میں ترقی کا سفر تیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ضلعی محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے پولیس موثر اقدامات کرے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے تحت قومی تعمیر نو کے محکمے کارکردگی میں مزید بہتری لائیں تاکہ حکومت کے اقدامات کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کو مزید فعال بنائیں گے تاکہ ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

کڈنی سنٹر کی توسیع کیلئے ڈی ایچ کیو بلڈنگ سمیت مختلف آپشن زیر غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیوریج اور صفائی کے معاملات میں بہتری لائی جارہی ہے جبکہ رواں سال سو فی صد فنڈز کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں سی پی او منیر مسعود مارتھ نے بھی شہر میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons