اپوزیشن پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پر سیاست کر رہی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اپوزیشن پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پر سیاست کر رہی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مسودہ بغیر مشاورت نہیں بنایا گیا، اپوزیشن بل پر سیاست کر رہی ہے۔

منگل کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے جعلی افلاطون میڈیا حقوق کے بھی جعلی علمبردار ہیں، نااہل لوگ ورکرز کی ڈویلپمنٹ کیلئے لائے گئے بل پر سیاست کر رہے ہیں، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر بغیر مشاورت مسودہ نہیں بنایا گیا، نااہل لیڈر مسودے میں موجود فریم ورک پڑھے بغیر سیاست میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ نے صحافت میں لفافے کا استعمال کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں میاں صاحب اپنے مقاصد کیلئے میڈیا پر کاری ضرب لگاتے رہے، آج تک میڈیا ورکرز کے حق کی بات کسی نے نہیں کی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons