پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے اضافے کی تجویز دی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons