حکومت سندھ نے عمر شریف کیلیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا

حکومت سندھ نے ممتاز اداکار اور معروف کامیڈین عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے علیل عمر شریف کے ویزے کے حوالے سے درکار ضروری دستاویزات اہل خانہ کے توسط سے امریکی سفارتخانے میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

ممتاز اداکارعمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے والد کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons