سردیوں میں گیس کی بچت کے لیے ’سستی بجلی پیکج ‘ کی منظوری

سردیوں میں گیس کی بچت کے لیے ’سستی بجلی پیکج ‘ کی منظوری

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں میں گیس کی بچت کے لیے ’سستی  بجلی پیکج ‘ کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گیس کی محدود دستیابی ہوتی ہے اور  گیس ہیٹرز بھی استعمال کیے جاتے ہیں لہٰذا سردیوں میں گیس بچانے کے لیے سستی بجلی کا پیکج  متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اعلامیے  کے مطابق  یہ پیکج یکم نومبر 2021ء سے 28 فروری 2022ء تک ہو گا۔سستی بجلی پیکج  کے تحت گھریلو صارفین کے لیے 300 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر  ہر یونٹ کا نرخ  12روپے 66 پیسے ہو گا جو اس وقت ساڑھے 19 روپے کا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اقوام متحدہ میں چین کے مؤثر کردار کی دنیا معترف ہے۔ سابق سفیر پاکستان مسعود خالد

چین میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons