سی پیک دوسرا مرحلہ پاکستان، آسیان اور چین کے درمیان نیا توانائی تعاون ایک اہم کردار اداکرے گا: بدر الزمان

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ،آسیان اور چین کے درمیان نیاتوانائی تعاون ایک اہم کرداراداکرے گا۔

ان خیالات کااظہار چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری فورم کے قیام کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چین کی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں نے سی پیک میں شمولیت کے کامیاب تجربات سے آگاہ کیا۔

چین کے نائب وزیر تجارت Ren Hongbin نے کہا چین کو امید ہے کہ پاکستان چین آسیان ایکسپو اور دوسرے پلیٹ فارموں سے دوطرفہ تجارت اور پائیدار ترقی میں مستحکم تعاون کے فروغ کے لئے بہتر طور پر استفادہ کرے گا۔ چین کے قومی ادارہ شماریات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان ، چین اور آسیان کے درمیان سہ فریقی تعاون سی پیک کی مستحکم ترقی کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے آسیان اور پاکستان دونوں کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons