بھارت سمیت کچھ دشمن ملک سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، صدر مملکت

بھارت سمیت کچھ دشمن ملک سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے خطے کے ممالک کو آپس میں منسلک کیا جارہا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کچھ دشمن ملک سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اپنے خطاب کے دوران صدر مملکت نے بھارت پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وہ پاکستان اور چین کی دوستی میں رخنہ ڈالنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیوں سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ہماری بہادر افواج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے اس کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کو ہمدردی کے جذبے کے تحت پناہ دی جس کی مثال نہیں ملتی۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن تمام پڑوسی اور خطے کے ممالک کیلئے سود مندثابت ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons