راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع

راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع

گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پہاڑ راکا پوشی پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما سمیت 3 کوہ پیماؤں کے ریسکیو کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نگر کا کہنا ہے کہ راکا پوشی پر نگر کی جانب بادل موجود ہیں، ریسکیو آپریشن گلگت بگروٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راکا پوشی سر کرنے کی مہم کے دوران ایک پاکستانی اور 2 چیک ریپبلک کے کوہ پیما 3 روز سے پھنسے ہیں۔

 گزشتہ روز ریسکیو آپریشن اندھیرے کے باعث روکا گیا تھا، آرمی ہیلی کاپٹرز نے 3 چکر لگائے لیکن پھنسے کوہ پیما نظر نہیں آئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

اقوام متحدہ میں چین کے مؤثر کردار کی دنیا معترف ہے۔ سابق سفیر پاکستان مسعود خالد

چین میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons