کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے، 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کر کے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons