کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ

کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ

شہر قائد میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں اور 891 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں کرونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد رپورٹ رہی اور صوبے میں 26 افراد کرونا سے انتقال کرگئے۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 891 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے کراچی میں کرونا کے 334 کیسز سامنے آئے جبکہ 650 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 56 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

خیال رہے ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد 3 ہزار سے گھٹ کر 2 ہزار پر جاپہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 67 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کووڈ-19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 اور صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہوگئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons