امریکا کا سندھ کی عوام کیلئے فائزر ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ

امریکا کا سندھ کی عوام کیلئے فائزر ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ

امریکا نے سندھ کے لئے فائزر ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کردی، امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو کا کہنا ہے کہ کوویڈ-19 کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے سندھ کے لئے فائزر ویکسین کی مزید 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد خوراکوں کا عطیہ دے دیا، امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو نے ویکسین وزیر صحت سندھ کے حوالے کیں۔

خوراکیں امریکا کی جانب سے پاکستان کے لئے 66 لاکھ فائزر ویکسین کا حصہ ہیں، کوویڈ ویکسین کی چوتھی قسط سے پاکستان کو ملی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ ہوچکی ہے۔

امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو نے کہا کہ کوویڈ کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ مل کرکام کرنے پر فخر ہے، عطیہ پاکستانی عوام کی زندگیاں بچانے اور وباء کے خاتمے کے لئے ہے۔

مارک آسٹرو کا کہنا تھا کہ ایسی دنیا کی تعمیر جاری رکھیں گے جو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکے، کوویڈ سے متعلق پاکستان کی ساڑھے 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی اعانت کی ہے۔

گذشتہ ماہ امریکا کی طرف سے عطیہ کی جانے والی فائزر ویکسین کی تیس لاکھ 70 ہزار سے زائد خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی تھیں۔

خیال رہے امریکا کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت دی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی ساڑھے پچاس لاکھ خوراکیں بھی پاکستان کو دی گئیں ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons