سی پیک کے تحت ملک بھر میں اب تک 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آچکی ہے، خالد منصور

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں اب تک 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آچکی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک میں بارہ ارب ڈالر کے منصوبوں پر تعمیراتی کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ملک میں جلد ہی الیکڑک گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے زراعت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے جبکہ پاکستان نے زراعت کے شعبے میں وہ خاص مقام حاصل نہیں کیا جو ایک زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو حاصل کرنا چاہیئے تھا۔

خالد منصور نے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے بھر پور استفادہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ زرعی پیداوار کو بڑھایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد ہی الیکڑک گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں سی پیک پر متفق ہیں جبکہ ملک میں بہت جلد معاشی ترقی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی سیرامکس کی کمپنی ملک میں ٹائیلز کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کررہی ہے۔

خالد منصور نے کہا کہ گوادر پورٹ فعال ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مراحلے میں اقتصادی زونز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ایک نجی کمپنی پاکستان میں سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons