ایران: شمال مشرقی صوبے رضاوی خراسان میں 5.2 درجے شدت کا زلزلہ

ایران: شمال مشرقی صوبے رضاوی خراسان میں 5.2 درجے شدت کا زلزلہ

ایران کےشمال مشرقی صوبہ رضاوی خراسان میں 5.2 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے زلزلے کی شدت کو ریکارڈ کرنے والے ایرانی محکمہ کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے جھٹکے پیر کی صبح8 بج کر 32 منٹ پر صوبہ رضاوی خراسان کے دارالحکومت مشہد اور قوچان شہرکے قریب محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے مرکز کی گہرائی سطح زمین سے 6 کلومیٹر نیچے تھی۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ نے ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons