عروف اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

معروف اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

فاقی حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو کہ اداکار کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کی۔

بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمر شریف سے ملاقات کی ہے، آج ان کا ڈائلیسز بھی ہوا ہے، عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی، وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی ہےکہ عمر شریف کے کیس کی جانچ کریں اور دیکھیں کہ عمر شریف کی کیسے مدد کی جاسکتی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر یاور پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں کیےگئے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائےگا،ائیر ایمبولینس چاہیے یابزنس کلاس چاہیے، جو بورڈ کا فیصلہ ہوگا، اسے پرعمل کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پاکستان دوستی مزید مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ

چین پاکستان دوستی مزید مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون  …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons