"دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشئٹیو کے اعلان کی 8ویں سالگرہ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا بیجنگ میں انعقاد

“دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشئٹیو کے اعلان کی 8ویں سالگرہ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا بیجنگ میں انعقاد

“دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشئٹیو   کے اعلان کی آٹھویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک بین الاقوامی سمپوزیم 7 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔

چین، طانیہ ، یونان ، ہنگری اور دیگر ممالک کے 60 عہدیداروں ، ماہرین اور اسکالرز نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، نئی صورتحال کے تحت “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے بارے میں مشورہ دیا ۔

چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ڈین شے فو زان نے نشاندہی کی کہ آٹھ سال کی محنت کے بعد ، “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کا بنیادی کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ  اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ رواں سال اگست تک چین نے 172 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے حوالے سے 200 سے زائد تعاون کے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

“دی بیلٹ اینڈ روڈ” ایک مقبول بین الاقوامی عوامی مصنوعات اور دنیا کا سب سے بڑا تعاون کا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ کووڈ-۱۹کی وبا کے شدید اثرات کے تناظر میں  ، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر مسلسل آگے بڑھ رہی ہے ، جس نے عالمی برادری کو طاقت اور اعتماد پہنچایا  ہے ، اور وبا کے خلاف عالمی  تعاون اور معاشی بحالی میں اہم شراکت کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی

لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons