امریکہ کی کورونا وائرس ٹریس ایبلٹی رپورٹ بے معنی ہے، کینیا کی حکمران جماعت کے جنرل سیکرٹری

حال ہی میں امریکی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ نام نہاد “نوول کورونا وائرس ٹریس ایبلٹی رپورٹ” لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

چائنا میڈیا گروپ کے  رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے، کینیا کی حکمران جماعت جوبلی پارٹی کے جنرل سکریٹری توزو نے کہا کہ امریکہ کی مذکورہ نام نہاد رپورٹ بے معنی ہے جو  سائنس پر مبنی نہیں بلکہ سیاسی مقاصد کے لیے ہے.

توزو کا خیال ہے کہ چین کو نام نہاد امریکی رپورٹ کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ یہ سائنس پر مبنی نہیں ہے ، بلکہ سیاسی مقاصد کے لیے ہے۔ یہ ایک جال ہے اور اس کا جواب دینا مکمل طور پر وقت کا  ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ زاینو فوبیا ، نسل پرستی اور  ایسی دیگر حماقتیں غیر منطقی ہیں۔ “
توزو نے کہا کہ چین نے کینیا سمیت دیگر ممالک کو ویکسین ، حفاظتی ساز و سامان اور دیگر امداد فراہم کی ہے اور فعال طور پر انسداد وبا کے تجربات شیئر کئے ہیں۔ چین کی یہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی

لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons