چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ۷ ستمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمبوڈین وزیراعظم کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ ۹ ستمبر کو گریٹر میکونگ ذیلی علاقائی اقتصادی تعاون کے ساتویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وانگ وین بن نے کہا کہ دنیا بھر میں اب بھی کووڈ-19 کے سائے پھیلے ہوئے ہیں اور ذیلی خطے میں لوگوں کی زندگی، صحت نیزمعاشی وسماجی ترقی شدید متاثر ہورہی ہے۔ مذکورہ اجلاس کا موضوع “تعاون کو مضبوط بنانا اور نئی دہائی کے چیلنجز کا جواب دینا” ہے، جو کہ اس علاقے کے ممالک کے لئے مشترکہ طور پر وباء سے لڑنے اور معاشی بحالی کو فروغ دینے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

