چینی صدر شی چن پھنگ نے سات ستمبر کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔
چینی صدر نے تاجکستان کی آزادی کی تیسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال چین تاجکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ منائی جائے گی، چین تاجکستان کے ساتھ ترقی اور سکیورٹی کے لحاظ سے ہم نصیب معاشرہ بنانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ دونوں فریقین نے افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

