دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹ کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر ۷ ستمبر کو بیجنگ میں چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو سے متعلق ایک سیمینار منعقد ہوا۔
چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس سیمینار میں ۶۰ ماہرین، محققین، سرکاری محکموں، ملکی اورغیر ملکی کاروباری شعبوں نیز تعلیمی اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ حاضرین نے گزشتہ سالوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ نئی صورتحال کے تحت اس کی ترقی کو آسان بنانے کے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
سیمینار میں دی ہینڈ بک آف دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تازہ ترین چینی ورژن کی رونمائی بھی کی گئی جس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تاریخ، نظریات، اصولوں اور طریقہ کار کا جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

