بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی معائنے کے لئے جاپان جائے گی

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ۷ستمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی جاپان کے فوکوشیما میں جوہری آلودہ پانی کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ مفادات کے حامل مختلف فریقوں کی رائے کو مکمل طور پر سن سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رواں ہفتے ایک ٹیم کے ہمراہ جاپان جائیں گے۔ وہ فوکوشیما میں آلودہ جوہری پانی کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے جاپان اٹامک انرجی ریگولیٹری کمیشن، وزارت اقتصادیات اور وزارت خارجہ کے ساتھ بات چیت کریں گے اور فوکوشیما نمبر 1 نیوکلیئر پاور پلانٹ کامعائنہ کریں گے۔

وانگ وین بن نے نشاندہی کی کہ جاپان کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیئے۔ چین کو امید ہے کہ جاپان جب تک کہ متعلقہ مفادات کے تمام فریقوں اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معاہدہ نہ کر لے وہ آلودہ جوہری پانی کے اخراج کو بغیر اجازت کے شروع نہیں کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنمارک کا افغانستان میں اپنے شہریوں کی مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ

ڈنمارک کا افغانستان میں اپنے شہریوں کی مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ

ڈنمارک نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اپنے شہریوں کی مدد کرنے پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons