ملائیشیا کےاخبار “سٹار” نے ۵ ستمبر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دی لینسیئٹ کووڈ -۱۹ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جیفری ساچس نے کہا ہے کہ امریکہ کو کووڈ-۱۹ کی وبا کے خلاف جنگ میں عالمی حل تلاش کرنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے کووڈ -۱۹ کی وبا پر قابو پانے کے لیے بہترین کام کیا ہے۔ دنیا کو چین کے ردعمل سے مزید سیکھناچاہیے۔ امریکہ کو کچھ اچھے آداب معاشرت سیکھنے چاہئیں اور چین پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی بجائےچین کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

