افغان مزاحمتی فورسز نے اپنے کمانڈر جنرل عبدالودود زرہ کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
گزشتہ روز مزاحمتی فورسز کے ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔ مزاحمتی قیادت نے طالبان کے حملوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا ہے، تاہم طالبان نے انتباہ کیا ہے کہ بغاوت کرنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب پنج شیر حملے پر ایران نے اظہارِ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان وعدوں کے مطابق بین الاقومی قوانین کا احترام کریں۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

