گوگل نے افغان حکومت کے ای میل اکاؤنٹس بلاک کر دیے

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی افغانستان کی حکومت کے متعدد ای میل اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹس لاک ڈاؤن کرنے کا یہ فیصلہ افغان حکومت کے سابق اہلکاروں اور ان کے عالمی شراکت داروں کے ڈیجیٹل روابط کی ٹریل کے بارے میں بڑھتے خوف کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔ طالبان کی جانب سے کابل پر کنٹرول سنھبالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے حکمران اپنے دشمنوں کو تلاش کرنے کے لیے بائیو میٹرک اور افغان پے رول ڈیٹا بیسز کا غلط استعمال کر سکتے ہیں

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم افغانستان میں صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور متعلقہ اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے عارضی اقدامات کیے گئے ہیں۔ افغانستان کی سابق حکومت کے ایک ملازم نے بتایا کہ طالبان سابق حکومتی عہدیداروں کے ای میل اکاؤنٹس حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے طالبان کے حکم پر عمل نہیں کیا اور اب وہ روپوش ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons