امریکہ میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 40 ملین سے تجاوز کر گئی ہے

امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کے جدید ترین طبی وسائل اور طبی دیکھ بھال کی بہترین صلاحیتوں کا حامل  ملک ہے، لیکن کووڈ-19 کی وبا پر اس کا ردعمل ہمیشہ انتشار کا شکار رہا ہے۔

اس وقت تک امریکہ میں مجموعی طور پر 40 ملین تصدیق شدہ کیسز اور تقریباً 650،000 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں یعنی دونوں پہلوؤں میں امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ اب بھی دنیا میں وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ کی آبادی عالمی آبادی کا تقریباً 4.3 فیصد ہے، لیکن تصدیق شدہ کیسز کا تناسب 18 فیصد سے زیادہ ہے۔ 

تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 40 ملین سے تجاوز  ہونے کا مطلب ہے کہ ہر آٹھ امریکیوں میں سے ایک وبا سے متاثر ہوا ہے۔ امریکہ میں پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سےاب تک ہر روز اوسطاً 66،000 تصدیق شدہ کیسوں  کی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہر 1.3 سیکنڈ میں تقریباً ایک شخص کے متاثر ہونے کی تشخیص کی جاتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons