واپڈا: مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

واپڈا: مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 252700 کیوسک اور اخراج 196600 کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 52300 کیوسک اور اخراج 52300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 44800 کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 77900 کیوسک اور اخراج 43600 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1532.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.872 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1196.05 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.035 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی زبان کے کیریکٹرز سے متعلق سلسلہ وار بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

انیس اکتوبر دو ہزار اکیس کو چین کے صوبہ حہ نان کے شہر آن یانگ میں چینی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons