خالد منصور کی بطور معاون خصوصی سی پیک تعیناتی: چین کا خیر مقدم

چین نے خالد منصور کی بطور معاون خصوصی سی پیک تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کو نئی ذمے داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو اعلیٰ معیاراور ترقی کےساتھ آگےلےجانے کے منتظر ہیں۔

چینی سفیر نونگ رانگ نے سابق معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو آگےلےجانےپرعاصم باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتےہیں، سی پیک کوپروان چڑھانےمیں عاصم سلیم باجوہ کااہم کردارہے، ان کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔ چینی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماراتعاون خصوصی اہمیت کاحامل اور دوستی قابل فخرہے، باہمی تعاون،دوستی اورمشترکہ کاوشیں قابل تقلید ہیں۔

سبکدوش ہونے والی معاون خصوصی برائے سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے بھی چینی سفیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آپ کےساتھ سی پیک کو فعال بنانے کیلئےاکٹھے کام کرنے کا شرف حاصل ہوا، مل کربہت کام کیا، آپ سے دوستی پر فخر ہے، سی پیک کوفعال بناکرآگےبڑھانا دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے۔

اپنےٹوئٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک ہماری لائف لائن ہے، ہماراعزم اور سنجیدگی سی پیک کو ایک حقیقت کا رنگ دے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے جب کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons