امریکہ نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کر دی

چار اگست کو امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران حالیہ دنوں چین اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت کے حوالے سے کہا کہ امریکہ چین کی سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے اور بین الافغان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف سفارتی ذرائع سے ہی پائیدار حل ممکن ہے اور یہی ایک شعبہ ہے جہاں امریکہ اور چین کے مشترکہ مفادات موجود ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کوئی بھی ایسا افغانستان نہیں دیکھنا چاہتا ہے جو سلامتی، استحکام، خوشحالی سےمحروم ہو اور جہاں تشدد کےمسائل درپیش ہوں۔ یہ نہ صرف افغانستان بلکہ امریکہ اور چین کے مفادات سے بھی مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

نیڈ پرائس نے زور دیا کہ افغانستان میں ایک پائیدار سیاسی حل کے حوالے سے امریکہ اور چین متحد اور یکساں موقف کے حامل  ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons