مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

 حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں پہلے بھی ناکام ہوا اور آئندہ بھی ناکام رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری 70 سال سے بھارتی افواج کی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، 2 سال قبل 5 اگست کو مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے 370 اور 35 اے ختم کر کے زمینوں پر غیرقانونی قبضہ شروع کیا اور اب تک کشمیری عوام کے حقوق چھینے کا گھناؤنا کھیل شروع کر رکھا ہے، بھارت حقوق چھین کر مقبوضہ کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم سے پوری دنیا کو آگاہ کریں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں پہلے بھی ناکام ہوا اور آئندہ بھی ناکام رہے گا۔

خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2سال ہو گئے،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور ٹریفک بھی روک دی گئی جبکہ رات 8 بجکر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons