ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات

 وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی جس میں احساس پروگرام کے مختلف شعبوں پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی۔

اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لکھا کہ ملاقات کے بعد سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن میں ٹیم کے ساتھ احساس ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ احساس ریڑھی بان اقدام اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ہمراہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی جامع نشستیں ہوئیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons