پاکستان میں ایک روز میں کرونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں ایک روز میں کرونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں یومیہ کرونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ایک دن میں 11 لاکھ 58 ہزار 744 افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کرونا ویکسینیشن کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، ویکسینیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد ساڑھے 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 11 لاکھ 58 ہزار 744 افراد کی ویکسینیشن کی گئی، ملک میں تاحال 3 کروڑ 42 لاکھ 4053 ویکسین ڈوزلگائی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کرونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی عوام بڑی تعداد میں کرونا ویکسینیشن کرارہی ہے، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسینیشن ہورہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons