پاکستانی کشمیر کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں، وزیرِ اطلاعات

پاکستانی کشمیر کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں، وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ کشمیر کی آزادی کے لئے کھڑے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لئے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لئے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

دفتر خارجہ سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کے لئے 4 جنگیں لڑی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی وجہ سے کشمیر کے مسئلے کو نئی جلا ملی، وزیرِ اعظم پاکستان نے بطور سفیرِ کشمیر اقدامات کیئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons