کرونا سے مزید 60 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد ہوگئی

کرونا سے مزید 60 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد ہوگئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کرونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار 462 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔

سندھ میں ورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 92  ہزار 433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، پنجاب میں تین لاکھ 60 ہزار 494، اسلام آباد میں 89 ہزار 117، بلوچستان میں 30 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 473 ہو گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons