چین میں انسداد وباء کے لئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں

اس وقت دنیا بھر میں متغیر ڈیلٹا وائرس کے باعث وباء کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

چین میں بیرونی ممالک سے آنے والے اس وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ۴ اگست کو منعقدہ چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس کے مطابق، چین کی وزارت نقل حمل، نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن اور سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سمیت سرکاری اداروں نے انسداد وباء کے اقدامات کو مزید سخت کیا ہے تاکہ بیرونی ممالک سے آنے والے اس وائرس سے بچا جائے۔

چین کے قومی ادارہ صحت کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ چار اگست کی صبح نو بجے تک چین کے ۱۷ صوبوں میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تاحال ملک بھر میں ۱۴۴ علاقے ایسے ہیں جنہیں درمیانے اور شدید خطرے کا سامنا ہے۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ چین میں کووڈ-19 ویکسین کی کل ایک ارب ستر کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons