گیارہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں چین وزیر خارجہ کی شرکت

گیارہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں چین وزیر خارجہ کی شرکت

۴ اگست کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے گیارہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ مشرقی ایشیائی سمٹ کے اراکین میں ویکسین کی پیداوار والے اہم ممالک، ایشیاو بحرالکاہل کی اہم معیشتیں اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے والی اہم قوتیں شامل ہیں۔ تمام اراکین کو مل کر انسداد وباء اور اقتصادی بحالی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسداد وباء کے تعاون کے لئے نئے اقدامات اختیار کیے جائیں اور سائنس کا احترام کیا جائے، سرسبز ترقی کو فروغ دیا جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے متحد ہوا جائے تاکہ انسان اور فطرت ہم آہنگ ہوں، اس کے علاوہ آسیان کی مرکزی حیثیت کو مضبوط بنایا جائے اور عالمی انصاف کا تحفظ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون میں آسیان کی حیثیت کو ختم نہیں کیا جانا چاہیئے، موجودہ علاقائی تعاون کے مضبوط و مستحکم نظام کو چھوڑ کر دوسرا نظام قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین انسداد وباء اور اقتصادی بحالی میں تعاون کو فروغ دینے اور مختلف قسم کے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی خدمات سرانجام دے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons