کاشتکاروں کے لئے تمباکو کی خریداری میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

کاشتکاروں کے لئے تمباکو کی خریداری میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال بالخصوص قبائلی اضلاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کسانوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کسی صورت کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کیا جا سکتا، ان کے مفادات کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمباکو کے کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے کیونکہ فصلوں کی بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ سپیکر نے حکومت کے قبائلی عوام اور غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے اقدامات کو سراہا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی ترقی اور وہاں کے عوام کی محرومیاں ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، قبائلی اضلاع میں معاشی سرگرمیاں شروع ہونے سے روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے قبائلی نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے ترقیاتی پیکیج منتخب قبائلی قیادت اور عوام کی مشاورت سے آگے بڑھایا جائے گا، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو قرضہ دیں گے تاکہ وہ اپنا روزگار شروع کرسکیں اور معاشی اعتبار سے اپنے پاؤ ں پر کھڑا ہوسکیں۔سپیکر نے کہا کہ نئے اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء قبائلی عوام کے لئے حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons