جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں رہتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کئے ہیں۔

یوم شہدائے پولیس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج کا دن پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرنے کا دن ہے ، اپنے فرائض کی ادائیگی میں جس طرح انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے جس طرح فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے شہر یوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں پوری پاکستانی قوم ان کے لہو کی مقروض ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے کہ انہوں نے ایسے سپوت پیدا کئے جو شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں قربان ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons