کشمیر پریمیئر لیگ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

کشمیر پریمیئر لیگ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے۔

کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے ٹکٹ 4 مختلف قیمتوں میں فروخت کیے جارہے ہیں، ٹکٹس کی فروخت 750، 1500، 2000، 2500 میں جاری ہے۔

ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 اینکلوژرز بنائے گئے ہیں۔

شائقین کرکٹ کا بغیر ماسک اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع ہوگا، شائقین سماجی فاصلے سے گراؤنڈ میں بیٹھیں گے، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ مظفرآباد میں ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons